Quantcast
Channel: Izhar ul Haq: Columns
Browsing all 1941 articles
Browse latest View live

مژدہ اور انتباہ

مژدہ اے اہل وطن!جس انقلاب کی نوید دی جارہی تھی اس کا آغاز ہوچکا ہے!اُجالا گھٹا ٹوپ اندھیرے میں نقب لگا کر سامنے آرہا ہے۔ سپیدۂ سحر افق سے ظاہر ہوا ہی چاہتا ہے۔ سیاہ رات کٹ چکی ہے۔ ا ے اہل وطن!...

View Article


لیاقت علی خان‘ محمد اسد اور پطرس بخاری

’’آپ پاکستان کے ان معدودے چند لوگوں میں سے ہیں جو مشرق وسطیٰ کے حالات وواقعات پر گہری نظر رکھتے ہیں اور یہ بھی مجھے معلوم ہے کہ آپ کو عربی اور فارسی پر کامل دسترس حاصل ہے‘ ہمیں وزارت خارجہ میں آپ جیسے...

View Article


نومنتخب عوامی نمائندوں کی خدمت میں

وہ مکان آخر کس طرح مکمل ہوسکتا ہے جس میں ایک بھائی کمرہ تعمیر کرنا شروع کرے پھر دوسرا بھائی آئے، کمرہ ادھورا چھوڑ دے اور برآمدے کی بنیاد ڈال دے۔ ابھی برآمدہ آدھا بنا ہو کہ تیسرا بھائی آ کر...

View Article

صدر زرداری اور جمشید دستی… دو مکاتب فکر

پاکستانی پنجاب کے پہلے وزیراعلیٰ نواب افتخار حسین ممدوٹ تھے۔ مسلم لیگ کے صوبائی صدر بھی وہی تھے۔ ممتاز دولتانہ اور شوکت حیات دونوں ان کی کابینہ میں شامل تھے۔ کچھ ہی عرصہ میں دونوں حضرات کے وزیراعلیٰ سے...

View Article

ترَحَّم یا نبیَ اﷲ ترَحَّم

                                                       تابستان ایسا نہیں ہوتا تھا جیسا اب ہے۔ سال کے وسطی مہینے مغربی پنجاب کے آخری ضلع کی اس بستی میں جو فتح جنگ سے پندرہ میل آگے ہے‘ آرام دہ نہیں...

View Article


روحانیت کا واحد سرچشمہ ذاتِ مصطفیؐ ہے

شریعت شریعت نہیں ہو سکتی جب تک اس کا ایک ایک ذرہ‘ ایک ایک رمق، ایک ایک انگ اس مقدس ہستی کا تابع فرمان نہ ہو جس کا نام نامی محمدؐ ہے اور جو طہٰ ہے اور یسٰین بھی! وہ طریقت کیا ہدایت دے گی جس کے سوتے نورِ...

View Article

کیا یہ فیصلہ درست ہے؟

جناب جاوید ہاشمی اسلام آباد کی نشست چھوڑ رہے ہیں اور ملتان کی رکھ رہے ہیں۔ اسلام آباد والی نشست پر دوبارہ الیکشن ہوگا۔نہیں معلوم یہ فیصلہ تحریک انصاف کا ہے یا جاوید ہاشمی کا اپنا۔ غالب ظن یہ ہے کہ یہ...

View Article

ایک جشن کی رُوداد

ہم لڑکی والوں کی طرف سے تھے۔ ساحل سمندر پر واقع عالی شان محلات شروع ہوگئے تھے۔ ایک ایک گھر اتنا بڑا تھا کہ اس میں کئی معقول رہائش گاہیں بن سکتی تھیں۔ محلات کے سامنے واقع شاہراہ اس قدر چوڑی تھی کہ چھ یا...

View Article


دامن خالی‘ ہاتھ بھی خالی

وفاق میں مسلم لیگ نون کی حکومت قائم ہوچکی ہے۔ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا اور سندھ میں برسراقتدار آچکی ہیں۔ بلوچستان میں ڈاکٹر عبدالمالک وزیراعلیٰ تعینات ہوگئے ہیں۔ تاریخ پاکستان کا طالب...

View Article


میاں محمد نواز شریف اور ستارے

ایک اوربادشاہ تخت پر بیٹھا ہے۔ ایک اور صفحہ کھل گیا ہے۔ ستارے دیکھ رہے ہیں۔ کہیں دور، آسمانوں سے اوپر، کسی زبردست ہاتھ میں قلم ہے۔ یہ صفحہ بھی بھر جائے گا۔ ایک اور بادشاہ آئے گا۔ پھر اس کا صفحہ کھلے...

View Article

سیاست اور مذہب کے باہمی تعلقات

گزشتہ ہفتے، انتخابات میں مذہبی سیاسی جماعتوں کی ناکامی کے حوالے سے جو تحریر شائع ہوئی تھی، اس کے ردعمل میں بہت سے قارئین نے رابطہ کیا ہے۔ نہ جانے یہ بات قابلِ اطمینان ہے یا باعث تشویش کہ اکثر سوالات...

View Article

بلبلے

                                                 ’’موسم خوشگوار ہے‘‘ ایک دوست نے دوسرے سے کہا ’’کیوں نہ جنوب کے ان ٹیلوں کی سیر کریں جہاں ہم سردیوں میں شکار کھیلنے جاتے ہیں۔‘‘دوسرے دوست نے اتفاق کیا...

View Article

ثاقب

مملکت خدادادِ پاکستان میں اُس دن بھی کابینہ کی میٹنگ منعقد ہوئی تھی۔ یہاں لوڈشیڈنگ تھی نہ دھوپ، کمرا اتنا ٹھنڈا تھا کہ کوٹوں اور واسکٹوں میں سب نے اپنے آپ کو فِٹ محسوس کیا تھا۔ وزیراعظم نے مِنرل واٹر...

View Article


نہیں! حضرت مفتی صاحب! نہیں!

دارالعلوم کراچی ان وقیع دینی مدارس میں شامل ہے جو پاکستان میں سرفہرست ہیں اور عالم اسلام میں بھی جانے پہچانے ہیں۔ اس کے بانی مفتی محمد شفیع مرحوم کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ وہ دارالعلوم دیوبند کے ممتاز...

View Article

سچ

’’پاکستان مشکل صورتحال میں ہے۔ چین جیسا دوست ہم سے ناراض ہے۔ ایران شکوہ کرتا ہے۔ بہت سی چیزیں ہمارے خلاف ثابت ہوچکی ہیں۔ میں انتباہ کرتا ہوں ہمارا ملک بربادی کے کنارے پر ہے۔ اسے صرف سچ بچا سکتا ہے۔...

View Article


کیا وزیراعظم ایسا کر سکیں گے؟

متحدہ عرب امارات کی بین الاقوامی ائر لائن ’’امارات‘‘ (Emirates) کو دنیا کی بہترین فضائی کمپنی کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ فرانس میں دیا گیا۔ ایک سو ساٹھ ممالک کے ایک کروڑ بیاسی لاکھ مسافروں نے اس...

View Article

امریکیوں کے انخلا کے بعد

دوحہ میں امریکیوں اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ پاکستانی اس ضمن میں جس جوش وخروش کا اظہار کررہے ہیں اس کاجانے کیا جواز ہے۔ امریکیوں کی ’’بے نیازی ‘‘ تاریخ میں مشہور ہے۔ سوویت...

View Article


اندھیرا کمرہ اور سوئی

اس شخص کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے جو گلی میں کچھ ڈھونڈ رہا ہے۔ کھمبے کے بلب سے گلی روشن ہے۔ ہم اس سے پوچھتے ہیں تم کیا تلاش کررہے ہو؟ وہ بتاتا ہے کہ سوئی ڈھونڈ رہا ہے۔ پھر ہم اس سے پوچھتے ہیں سوئی...

View Article

جنرل ضیا الحق کا احترام ہم سب کرتے ہیں

جوکچھ قومی اسمبلی میں اعجاز الحق اور پیپلزپارٹی کے ارکان کے درمیان ہوا، وہ نہ ہی ہوتا تو بہتر تھا۔ ایک طرف اعجاز الحق اکیلے تھے، دوسری طرف پیپلزپارٹی کے کئی ممبر تھے۔ باقی تماشائی تھے۔ اس زبانی جنگ میں...

View Article

شتر مرغ

وہ دیر کے ایک دور افتادہ گائوں میں پیدا ہوا۔ اس گائوں کے تقریباً سارے مکان کچے تھے۔ سب مرد باریش تھے اور ساری عورتیں سخت پردہ کرتی تھیں۔ سب مردوں کا ایک جیسا لباس تھا۔ شلوار قمیص۔ دس سال کا تھا جب وہ...

View Article
Browsing all 1941 articles
Browse latest View live