Quantcast
Channel: Izhar ul Haq: Columns
Browsing all 1916 articles
Browse latest View live

لب دوزی

بابا جی نے چائے کا گھونٹ بھرا۔ پھر ایک لمبی آہ بھری!عمامہ ان کا سفید تھا۔ تہمد بھی سفید کھدرکا تھا۔ داڑھی مہندی اور خضاب کے آمیزے سے رنگی ہوئی تھی۔ چٹائی پر نیم دراز تھے۔ شاگرد دم بخود تھے کہ آہ...

View Article


کھوٹے سکے، اندھے سنار

پہلا منظربھارت ایران اور افغانستان کے درمیان چاہ بہار بندرگاہ کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ پاکستان کے لیے یہ ایک زبردست سفارتی اور Strategic شکست ہے۔ تین ہمسایہ ملکوں نے اسے مکمل بائی پاس...

View Article


ظرف بڑا کیجیے

سچی بات یہ ہے کہ میرزا طاہر بیگ کے دادا نیک اور دیانت دار شخص تھے۔ وعدہ پورا کرتے۔ تاجر تھے مگر ایسے کہ لین دین میں ننگی تلوار کی طرح صاف گو اور کھرے۔ بتا دیتے کہ یہ شے جو بیچ رہا ہوں، زیادہ اچھی نہیں!...

View Article

ہیں خواب میں ہنوز جو جاگے ہیں خواب میں

ڈیڑھ ٹن کا ایئرکنڈیشنر مسلسل چل رہا ہے۔ کھڑکیوں پر دبیز پردے پڑے ہیں۔ کمرے میں ہلکی ہلکی‘ نرم‘ رومان بھری روشنی ہے۔ آبنوس کی دیدہ زیب میز پر خشک میوے پڑے ہیں۔ ایک طرف دودھ‘ شہد اور مصفّیٰ پانی سے بھری...

View Article

جدائی بُن کے بچھالی ہے فرش پر اظہار

ایک ماہ اور اس سے اوپر اٹھائیس دن کا عرصہ پلک جھپکنے میں گزر گیا!سنہری نیند میں چاندی جیسا خواب! خواب میں آہستہ آہستہ کھُلتا خوبصورت دریچہ! مگر یہ کیا! آنکھ کھلی تو دریچہ نظر نہیں آرہا! سامنے دیوار...

View Article


آ بیل مجھے مار

ڈاکٹر صاحب ہمارے فیملی ڈاکٹر تھے۔ گھر میں جب بھی کوئی بیمار ہوتا، اُنہی کی خدمت میں حاضر ہوتا۔ ہم جب بھی جاتے، ڈاکٹر صاحب پہلے چائے یا ٹھنڈا منگواتے۔ اس کے بعد ہمیں اپنے دکھوں میں شریک کرتے۔ یہ دُکھ...

View Article

خدا وزیراعظم کو مکمل صحت دے!

خدا وزیراعظم کو مکمل صحت دے۔ وہ ایک معمولی شخصیت نہیں! عالمِ اسلام کی واحد ایٹمی قوت کے سربراہِ حکومت ہیں، بیس کروڑ افراد کے سرپرست، کفیل اور مربی ہیں۔ ان کی جسمانی اور ذہنی صحت مملکت کے لیے بہت ضروری...

View Article

لنڈے کی حکومتیں، لنڈے کے لیڈر

رشید احمد پوری قوت سے چیخ رہا تھا گو امریکہ گو۔ اس کے گلے کی رگیں سرخ ہو رہی تھیں‘ ٹوپی دو بار گرتے گرتے بچی تھی۔ جب مقرّرنے جذباتی تقریر کے عین درمیان مطالبہ کیا کہ ڈرون حملے کرنے والے امریکہ کے سفیر...

View Article


دروازے کے پیچھے کون کھڑا ہے؟

منیر نیازی نے سوال پوچھا تھا  عمنیر اس ملک پر آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے؟ملک پر آسیب کا سایہ ہے یا نہیں، یقینا اِس ملک کے تاجر پر آسیب کا سایہ ہے۔ روزنامہ دنیا کے رپورٹر عمیر چودھری نے دہائی دی ہے کہ...

View Article


کشکول

سنہری بالوں والی جسٹین گریننگ  (Justine Greening) دیکھنے میں ایک عام برطانوی خاتونِ خانہ لگتی ہے۔ مگر یہ 47سالہ لیڈی‘ برطانیہ کی سو طاقت ور ترین عورتوں میں شمار ہوتی ہے۔ لندن بزنس سکول سے ایم بی اے...

View Article

کسی مرد کو بلاؤ

پہلی خوف ناک شکست بھارت نے ہمیں1971ء میں دی۔ غلطیاں ہماری اپنی تھیں، فائدہ اس نے اٹھایا۔ نوے ہزار پاکستانی پنجرے میں بندکر لیے۔ تاریخ نے کبھی یہ تعداد مسلمان قیدیوں کی دیکھی ہی نہ تھی۔ ہم نے خوب خوب...

View Article

خیابانِ احمد ندیم قاسمی

اُن دنوں اسلام آباد کے محلّے آئی ایٹ میں قیام تھا۔ غالباً یہ دارالحکومت کا واحد سیکٹر ہے جس کا ایک کنارہ دو وسیع سیرگاہوں پر مشتمل ہے۔ ان میں سے ایک کچنار پارک چونکہ بڑی شاہراہ سے نظر آتا ہے، اس لیے...

View Article

میجر علی جواد شہید

بچُھو نے دریا پار کرنا تھا۔ کوئی صورت نظر ہی نہیں آرہی تھی۔ بالآخر کچھوے کا دل پسیجا۔ اس نے کہا میری پیٹھ پر بیٹھ جائو، میں دوسرے کنارے جا رہا ہوں، پہنچا دوںگا۔ بچھو پیٹھ پر بیٹھ گیا۔ دریا کے عین وسط...

View Article


قہقہہ

ویسے ایک بات ہے۔ لطف آ گیا۔ (قہقہہ)یار! جو ٹیکنیکل قسم کی گالیاں تم نے دیں، جس قدر تعریف کی جائے کم ہے۔ بس سماں باندھ دیا!ان تعلیم یافتہ عورتوں کا دماغ درست کرنا ضروری ہے۔ ورنہ مزید سرپر چڑھیں گی۔ میں...

View Article

ہم سے زمانہ ہے سرگراں

کیا آپ کو معلوم ہے سیرا لیون کہاں ہے؟ آئس لینڈ کہاں ہے اور فجی اور چلی کہاں واقع ہیں؟سیرا لیون برِّ اعظم افریقہ کے مشرقی کنارے پر ہے۔ یہ پاکستان سے آٹھ ہزار چھ سو اسی کلو میٹر دور ہے۔فجی کے جزائر...

View Article


اُلجھ گئے ہیں ہمارے نصیب۔۔۔! کیا کہنا۔۔۔!

کہتے ہیں ایک صاحب نے کسی اسرائیلی سے پوچھا کہ اتنے پیچیدہ بارڈر پر تمہیں کیسے معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ زمین اسرائیل کی ہے یا عربوں کی؟ اس نے جواب دیا کہ جو زمین ہری بھری فصلوں سے ڈھکی ہوئی ہوگی وہ...

View Article

ہم اتنے بھی بُرے نہیں!

چلچلاتی دُھوپ تھی‘ اور کڑی دوپہر! مائیکل اور اس کے ساتھی کو کام کرتے کئی گھنٹے ہو گئے تھے۔ گھر کی پشت پر چھت کو جانے والی لوہے کی سیڑھی کئی ہفتوں سے اتری ہوئی تھی۔ اس کے کئی مسائل تھے جگہ جگہ ویلڈنگ...

View Article


چاند سمجھے تھے جسے ابرکا ٹکڑا نکلا

ہماری زندگیوں میں نجومیوں، عاملوں، بابوں اور مختلف اقسام کی ’’روحانی‘‘ شخصیات کا بہت عمل دخل ہے۔ ان ’’روحانی‘‘ شخصیات کے کمالات کا زیادہ حصہ پیش گوئیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ حالانکہ یہ کام ہم شعرا کے...

View Article

سلامتی کا راستہ درمیانی راستہ ہے

دنیا ٹی وی پر جناب کامران شاہد نے اُس متنازع بل پر مباحثہ کرایا جو پنجاب اسمبلی نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے ماضی قریب میں پیش کیا ہے۔ دونوں طرف کے شرکاء نے بڑھ چڑھ کر جوہر دکھائے۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ...

View Article

ایک بازار یہاں آخرِ شب لگتا ہے

وہی گلیاں تھیں جن میں امام مالکؒ برہنہ پا چلتے تھے۔ تین تہائی رات ایک طرف تھی اور ایک تہائی ایک طرف۔ سبز گنبد سے روشنی پھوٹتی تھی اور چہار دانگ پھیلتی تھی۔ یہی دنیا تھی مگر نہیں! ایک اور دنیا تھی! ہوا...

View Article
Browsing all 1916 articles
Browse latest View live


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>