Quantcast
Channel: Izhar ul Haq: Columns
Browsing all 1924 articles
Browse latest View live

‎وسیلے غیب کے لیکن ہمارے ہاتھ میں ہیں

‎وزیر اعلیٰ اگر برا نہ مانیں اور کسی اچھے ماہر نفسیات کے پاس جائیں تو کیا عجب اس اذیت سے چھٹکارا پا لیں، جس میں وہ مبتلا ہیں،گرسنگی سے تنگ آئے ہوئے قلاش نےچاند ستارو ں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے...

View Article


ککی اور میں

جنوری 2013 کی ایک ٹھٹھرتی شام تھی،جب ڈین شمالی فرانس سے جنوبی فرانس کے ساحلی شہر گراسے پہنچی،اسکے ساتھ اس کا بہترین دوست دس ماہ کا بلا ککی تھا ۔ڈین شاعرہ تھی اور آرٹسٹ ،جہاں کام مل جاتا وہاں چلی جاتی...

View Article


خوراک کا عالمی دن

یہ واشنگٹن کا ایک ریستوران تھا گاہک آجارہے تھے -کچھ کھانے میں مصروف تھے،ایک کونے میں پاکستان سے آئے ہوئے اعلیٰ سطح کے وفد کو عشائیہ دیا جارہا تھا ،عشائیہ کیا تھا؟پہلے سب کو ایک ایک پلیٹ میں سلاد پیش...

View Article

‫نیک نیتی سے پیش کی جانے والی ایک تجویز!‬

‫ ‬‎‫رضا شاہ ماژندران کے ایک ضلع "سوادِ کوہ"میں پیدا ہوا ،ماں جارجیا کی مسلمان مہاجر تھی، باپ کا نام عباس علی خآن تھا جو فوج میں میجر تھا ۔ اس کا انتقال ہوا تو رضا شاہ مشکل سے آٹھ ماہ کا تھا، بیوہ ماں...

View Article

پنجاب : ناکامی کے اسباب!

پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف جس المناک  صورتحال سے دوچار ہوئے ہیں ،اس کاسنجیدہ تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے،نہ کہ ان کی بھد اڑانے کی ۔ یہ صورتحال المناک ہونے کے ساتھ ساتھ عبرتناک بھی ہے،پہلےرائے ونڈ...

View Article


بے نشانوں کا نشاں!

لاہور جب بھی جانا ہو،مین بلیوارڈ پر واقع کتابوں کی ایک دکان میں کچھ وقت ضرور بسر ہوتا ہے ۔، اس کی ایک بڑی وجہ،نواسی زینب خان اور اس کے دونوں چھوٹے  بھائیوں ہاشم خان اور  قاسم خان کی طرف سے شدید انتظار...

View Article

میری کسی سے دشمنی ہے نہ رشتے داری۔

میری شرجیل میمن  صاحب سے کیا دشمنی ہوسکتی ہے، میں نے تو انہیں  دیکھا تک نہیںِ،میرا اور زرداری صاحب کا کیا مقابلہ، مگر میں جب کائرہ صاحب اور فرحت اللہ بابر جیسے   نسبتاً صاف ستھرے حضرات کو آنکھیں  بند...

View Article

ہم کس عہد میں جی رہے ہیں !

دکھ کی بات تھی  اور دل میں خؤشی بھی انگڑائی لے رہی تھی، خؤشی اس لیے کہ  دوست گرامی رؤف کلاسرہ کا پرسوں والا کالم پڑھ کر  بے اختیار  اقبال کا شعر یاد  آگیا۔۔۔گئے دن کہ تنہا تھا میں انجمن میںیہاں اب میرے...

View Article


واہ !سردار مہتاب عباسی صاحب ،واہ!

یہ صبح ساڑھے تین بجے کا وقت تھا،ابو ظہبی کے ائیر پورٹ پر پاکستان کی قومی ائیر لائن کا  جہاز پشاور  جانے کے لیے پر تول رہا تھا،غالب تعداد ان پاکستانیوں کی تھی جو محنت مزدوری کرنے آئے تھے،ان کا تعلق خیبر...

View Article


کھڑکیاں سمندر کی طرف کھلتی ہیں

میں تو ایک جھیل ہوں ۔جاڑا آتا ہے تو کونجیں اترتی ہیں ،دور دور سے آئی ہوئی،سائبیریاسے،صحرائے گوبھی کے اس پار سے برف سے، مستقل ڈھکے پہاڑوں سے،آکر میرے کناروں پر بیٹھتی ہیں ، باتیں کرتی ہیں ۔میرے ترسے...

View Article

وہی لندن وہی انڈیا آفس!

دوسری صدی عیسوی میں یہ رومنوں کا صدر مقام تھا ،آبادی اس وقت ساٹھ ہزار تھی،صرف ساٹھ ہزار!یہ لندن کے عہدِ اقتدار کا آغاز تھا،اس کے بعد دنیا نے دیکھا کہ لندن ہمیشہ حکومتوں کا مرکز رہا۔، پھر وہ وقت بھی آیا...

View Article

شوق کی تکمیل

ہاں تو داستان یہا ں تک پہنچی تھی کہ دہلی برباد ہوگئی،دہلی اجڑ گئی، کوچے ویران ہوگئے،گلیاں سنسان ہوگئیں ، مکان خرابے بن گئے، مسجدوں میں اذان دینے والا کوئی نہ رہا، مندروں کی گھنٹیاں خاموش ہوگئیں، قافلوں...

View Article

وہ ماہِ کراچی مہِ کنعاں کی طرح تھا

​​Muhammad Izhar ul Haqhttp://www.izharulhaq.netایک بہشت نظیر شہر تھا جسے ہم نے اجاڑدیا،اپنے تعصبات کے ذریعے،اپنی باہمی لڑائیوں سے اور افسوس یہ ہے کہ اس اجڑنے کا افسوس بھی نہیں،کچھ عرصہ بعد اب کے کراچی...

View Article


کتاب فروش اور میں !

کتاب فروش سے اردو کی بی اے کی کتابیں طلب کیں اور وضاحت کی کہ اردو کے مضمون کے لیے بی اے کی وہ کتابیں درکار ہیں جو خواتین کے لیے ہیں ،اس نے  کتابوں  کا  ایک  سیٹ دیا، اب اردو کی وہ کتابیں مانگیں جو بی...

View Article

دو قومی نظریے پر کلیدی خطبہ گاندھی جی دیں گے

ہمارے دوست معروف دانشور  ،جناب خورشید ندیم تحریر میں کم خواب و پرنیاں جیسے الفاظ  استعمال کرتے ہیں ،گفتگو میں بھی نرم ہیں اور بعض اوقات امیدیں قائم کرنے میں بھی ضرورت سے زیادہ فیاض۔دارالحکومت کی ایک...

View Article


بیواؤں کی آہ!

عمر پچھتر اور اسی کے درمیان ہوگی۔چہرے کے نقوش اب بھی لطافت کا پتہ دے رہے تھے۔لباس صاف پرانا لگ رہا تھا مگر اجلا۔پاؤں میں ربڑ کے سیاہ جوتے۔ہاتھ میں لاٹھی۔گاڑی سے نکل کر دکان کی طرف جارہا تھا کہ اس نے...

View Article

ہم علما کے پیروں کی خاک ہیں

رائے ونڈ میں  عالمی تبلیغی اجتماع کی آمد آمد تھی۔نو نومبر کو مولانا طارق جمیل  جاتی امرا  میں سابق  وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے پاس تشریف لے گئے ۔میڈیا  کی خبروں کے مطابق  انہوں نے وہاں ڈیڑھ گھنٹہ...

View Article


کوئی ہے جو وسطی پنجاب کو جگائے!

ٹائیگر بنانے کا دعویٰ کرنے والوں نے اس ملک کے شہروں کو محاصروں  میں قید کردیا ہے، عوام  کو خانہ جنگی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ۔پاکستان اس وقت اپنی تاریخ  کے بدترین دور سے گزر  رہا ہے۔ ملک کا  وزیراعظم...

View Article

چڑھ جا بچہ سولی رام بھلی کرے گا

چوہدری صاحب کے بچوں نے پڑھنا لکھنا تو تھا نہیں ،ضرورت بھی نہیں تھی۔کھیت،زمینیں ،لمبی چوڑی جاگیر،جس کی پیمائش ہی نہ ہوسکتی تھی۔گاڑیوں کے بیڑے،اسمبلی کی جدی پشتی ممبریاں ،وزارتیں سب کچھ تو میسر تھاایسے...

View Article

ہم بے کسوں کی ہڈیاں ،لیکن یہ جان لو

کہنے کو یہ ایک تصویر ہے مگر محض تصویر نہیں'جام جمشید ہے جس میں بہت کچھ نظر آرہا ہے۔پیش گوئی ہے جس میں  مستقبل جھلک رہا ہے۔آنے والے ماہ و سال کا آئینہ ہے جس میں ہمارا معاشرتی "ارتقاء"صاف نظر آرہا ہے۔اس...

View Article
Browsing all 1924 articles
Browse latest View live


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>