Quantcast
Channel: Izhar ul Haq: Columns
Browsing all 1916 articles
Browse latest View live

پاکستانی طالبان… غلبے کے اسباب --- -2-

طالبان کے غلبے کی چوتھی وجہ یہ ہے کہ پاکستانیوں کی کثیر تعداد انہیں نجات دہندہ سمجھتی ہے۔ طالبان کے حامیوں کی ایک قسم وہ ہے جو نظریاتی حوالے سے انہیں اپنے قریب سمجھتی ہے لیکن ایسے حامیوں کی تعداد بھی...

View Article


طفلِ مکتب

پانچ برس قصر صدارت میں مکمل کرنے پر صدر آصف زرداری کے بارے میں اجماع یہ ہے کہ سیاسی چالوں میں ان کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا۔دوسرے لفظوں میں وہ کامیاب ترین سیاست دان ہیں۔اس اجماع میں قوم کا ہر طبقہ شامل...

View Article


پیرا سٹامول

اس مریض کے لیے دعا ہی کی جاسکتی ہے جس کا علاج ظاہری علامات سے آگے نہیں بڑھ رہا۔ سر میں درد ہوتا ہے تو پیراسٹامول کی دوگولیاں دے دیتے ہیں۔ قے آتی ہے تو میکسولون تجویز کردیتے ہیں۔ یہ کوئی نہیں دیکھتا کہ...

View Article

لوگ آسان سمجھتے ہیں مسلماں ہونا

نہیں! یہ ایک اہم مسئلہ ہے اور جو اسے اہم نہیں گردانتے، غلطی پر ہیں۔ہمارا دعویٰ ہے کہ ہمیں اللہ نے اسلام کی دولت سے نوازا ہے‘ مغرب اس سے محروم ہے اور اس میں شک ہی کیا ہے! ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم خدا کے...

View Article

قبائلی طرزِ حکومت میں یہی ہوتا ہے

جبحکومتیںمیرٹکیبنیادپرنہبنیںاوراصولوںکیبنیادپرنہچلائیجائیںتوایسیہیمضحکہخیزصورتپیداہوتیہےجیسیمسلملیگنونکیحکومتمیںہورہیہے۔مسلملیگنوناورپیپلزپارٹیکیحکومتوںمیںبنیادیطورپرکوئیفرقنہیںاسلیےکہدونوںکاطرزحکومتبن...

View Article


کھرچے ہوئے لفظوں کا ماتم

یہ دھچکا نہیں تھا۔ یہ تو ٹھوکر تھی جو مجھے لگی۔ قریب تھاکہ میں منہ کے بل گر پڑتا۔نواسی کو فارسی پڑھا رہا تھا۔ شبان کا لفظ آیا۔ میں نے مطلب بتایا: گڈریا۔ ساڑھے سات سالہ زینب نے پوچھا وہ کیا ہوتا ہے۔ اس...

View Article

مولانا روشن سے ایک ملاقات

مولانا روشن سے ملاقات کا وقت طے تھا۔ پہنچے تو بیٹھک میں انتظار کرنے کو کہا گیا۔ پوچھا کیا کررہے ہیں۔ بتایا گیا کہ ٹیلیویژن کا مصری چینل دیکھ رہے ہیں۔ اس کے بعد ترکی کا چینل دیکھیں گے اور پھر افغانستان...

View Article

شہر سارا تلاوت میں مصروف ہے

جہاز پر سوار ہونے کے لیے ہم قطار میں کھڑے تھے ۔ کراچی سے اسلام آباد آنے کے لیے اس جہاز پر نشست ملی تھی جس کے زیادہ تر مسافر دبئی سے آرہے تھے۔ ناخواندہ اور نیم خواندہ محنت کش ۔ جوشخص میرے آگے تھا، اس نے...

View Article


شام‘ اصل صورتحال

’’مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں شام کی صورتحال پر عرب لیگ کے خصوصی اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری شامی عوام کے خلاف حکومتی جارحیت روکنے کے لیے...

View Article


گنبدِ نیلوفری

شام کو سلطنت عثمانیہ نے 1516ء میں اپنی تحویل میں لیا۔ چارسوسال تک شام ایک اہم صوبہ رہا ۔ ترکوں نے جہاں عربی زبان کو عزت اور اہمیت دی‘ وہاں دمشق کو بھی علاقے کا مرکزی مقام قرار دیا ۔ مکہ جانے والے حجاج...

View Article

پہاڑ سربن کا

جعفر طاہر کمال کے شاعر تھے۔بسیار گو ، لیکن بلند مرتبہ اور قادرالکلام ۔قدر اللہ شہاب کی سرپرستی میں ’’ ہفت کشور‘‘ تصنیف کی جو سات مسلم ممالک کا منظوم تذکرہ ہے۔یہ ایک معرکہ آرا کتاب ہے جو ہماری قومی...

View Article

عذاب کی صورتیں

اس روئے زمین پر، اس نیلے آسمان کے نیچے یہ ایک عجیب وغریب ملک ہے جہاں ریاست کا سربراہ ایک ایسا شخص بھی بن سکتا ہے جو ہوسِ زراندوزی میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ جس کے پاس نیویارک سے فرانس اور انگلستان تک...

View Article

لاکھ ناداں ہوئے، کیا تجھ سے بھی ناداں ہوں گے؟

پک گئے ہیں کان یہ سن سن کر کہ قبائلی علاقوں کو انگریز نے بھی نہیں چھیڑا تو پاکستانی فوج وہاں کیوں داخل ہوئی ؟جس چینل کو کھولیں کوئی نہ کوئی بزرجمہریہ فلسفہ بگھار رہا ہوتا ہے۔ سبحان اللہ سبحان اللہ !...

View Article


سول سوسائٹی جان لے

پاکستان کی سول سوسائٹی بھی عجیب ہے۔ سول ہے نہ سوسائٹی! شاخ کے جھڑنے پر رو رہی ہے اور ان چھ سرداروں پر کوئی توجہ نہیں دے رہی جو درخت کی جڑ کاٹ رہے ہیں۔ شاہ زیب کے والد کی بہن نے ٹیلی ویژن چینل پر برملا...

View Article

وادیٔ قیس سلامت ہے تو انشا ء اللہ

خیبر پختونخوا کو بدیسی وائسرائے کی طرح چلانے والے عمران خان نے پاک فوج کے میجر جنرل اور ان کے دوسر ے رفقا کی شہادت پر واحد تبصرہ جو کیا یہ ہے کہ وہ نو سال سے پاکستان کو امریکی جنگ سے نکلنے کا کہہ رہے...

View Article


ڈاکو‘ دماغ اور دل

روزنامہ ’’دنیا‘‘ میں چھپی خبر کے مطابق مولانا طارق جمیل اپنے ڈرائیور کے ساتھ کار میں جارہے تھے کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے ان کو روک کر لوٹنا چاہا۔ ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی اور ڈاکوئوں کا گروہ واردات...

View Article

مٹی، چاندنی اور ہوا کے غدار

پاکستانی بچوں ،پاکستانی بوڑھوں ، پاکستانی نوجوانوں اور پاکستانی خواتین کے ساتھ جو کچھ پشاور کے چرچ میں ہوا، وہ الم ناک ہے اور دردناک ۔ لیکن غیرمتوقع نہیں !آپ جَو بوکر گندم نہیں کاٹ سکتے !عیسائی؟ ہندو؟...

View Article


کنوئیں کی پچھلی دیوار

میڈیا کی شائع شدہ اور نشر شدہ خبروں کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے تاجر، طالبان کو 65کروڑ روپے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ادا کرچکے ہیں۔ جو معاملات ظاہر ہی نہ ہوسکے، اس کے علاوہ ہیں۔ کم ازکم...

View Article

دکانداری کی مجبوریاں

دکاندار دکان میں وہی شے رکھے گا‘ جس کی طلب ہو۔ طلب جاسوسی اور جنسی کہانیوں کی ہو تو وہ ٹائن بی‘ ابن خلدون اور برٹرینڈ رسل کیوں رکھے گا؟ گاہک اگر تیل میں تلی ہوئی پھیکے پیلے رنگ کی جلیبی مانگتا ہے تو...

View Article

کوئی ہے…؟؟

کوئی ہے جو ہم اہلِ پاکستان کو اس عذاب سے نجات دے ؟ہم ایک ایسی گھاٹی میں اترچکے ہیں جس کا ہرراستہ نشیب کو جاتا ہے اور ہرنشیب میں موت انتظار کررہی ہے۔ ہم پر چاروں طرف سے پتھروں کی بارش ہورہی ہے۔ وہ...

View Article
Browsing all 1916 articles
Browse latest View live


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>